• news

انسداد دہشت گردی عدالت کا عسکری ٹاور حملہ کیس کی جیل میں سماعت کا حکم

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی بھی جیل میں سماعت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر گرفتار ملزمان کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے۔خدیجہ شاہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن