• news

 بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل کیلئے کوشاں : چیئرمین بی آئی پی ایس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار روبینہ خالد نے  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹرز کے دورے  پر آنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے وفد سے کیا۔ وفد میں 40 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس  کے 18 شرکاء شامل تھے، جنہوں نے پروگرام کے آپریشنز اور اثرات کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قیادت  سے ملاقات کی۔ روبینہ خالد نے شرکاء  کو آگاہ کیا۔ ہم نے مستحق خاندانوں کے ممبران کو ہنر اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری  کیلئے  مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے خاندانوں کو غربت سے باہر نکال سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن