• news

لاہور جم خانہ کلب میں اوباش کی خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور‘ساہیوال(نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت)لاہور جم خانہ کلب میں خاتون مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس سے ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص طارق نے نوکری کا جھانسہ دیکر جم خانہ کلب بلایا۔ملزم طارق نے اسے یتیم خانہ چوک سے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اسیجم خانہ لیکر گیا ،ملزم طارق اسے جم خانہ کے کمرہ نمبر 59میں لے گیا اور اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ساہیوال‘ فرید ٹائون میںکانسٹیبل حسن رضا نے 19سالہ ( الف) کوہوس کانشانہ بناڈالا‘ ڈی پی او کے حکم پر ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن