• news

کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ‘ قیمتی سامان سے محروم 

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں ‘ چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکو سندرمیں فدا کے گھر گھس کر اس کے اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بنا کر5لا کھ ہزار78 ہزار‘ موبائل فون، زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس شیخ عنایت کے گھرسے 4 لاکھ 60ہزار‘پرائز بانڈز،موبائل فون، زیورات ودیگر سامان، ہنجرال میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے جنید کی فیملی سے 3لاکھ 90ہزار ‘زیوارات‘ موبائل فون، شیراکوٹ میں سعد کی فیملی سے2لاکھ 10ہزار ‘ زیوارات، نواب ٹاؤن میں نذیر سے 40ہزار‘ موبائل فون،برکی میں نبیل سے 35ہزار‘موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سنی سے18 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے قلعہ گجر سنگھ میں بابر کی دکان سے 4 لاکھ ودیگرسامان چوری کرلیا ۔چوروں نے ڈیفنس،گارڈن ٹاؤن اورہڈیارہ سے 3 گاڑیاں، گلشن راوی  سے رکشہ جبکہ گوالمنڈی،ملت پارک، جوہر ٹاؤن،مناواں،راوی روڈ، سندر،بھاٹی گیٹ اور شاہدرہ سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن