• news

قصور: زہریلا کھانا کھانے سے خاندان کے 13 افراد کی حالت غیر ہو گئی، ہسپتال منتقل

قصور(نمائندہ نوائے وقت)بستی عید گاہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔گذشتہ روز اصغر علی نے اپنے خاندان کے ساتھ شام کا کھانا کھایا تو طبیعت خراب ہونے والوں میں 65 سالہ گاماں بی بی ،22سالہ ساجدہ بی بی، 11 سالہ غلام مرتضی۔22 سالہ محمد اشرف، 10 سالہ عائشہ ، 10سالہ ثوبیہ ،9 سالہ علی اصغر، 8 سالہ حسنین‘ 5 سالہ عائشہ، 4 سالہ طیبہ، 3 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان کو نجی سعید جاوید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن