سٹار وارز کا نایاب ترین کھلونا 5 لاکھ ڈالرز سے زائد میں نیلام
ٹیکساس (نیٹ نیوز) مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’سٹار وارز‘ کے ایک کردار ’بوبا فیٹ‘ کا انتہائی نایاب کھلونا حال ہی میں 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام کیا گیا ہے۔ ’بوبا فیٹ‘ کا نایاب ایکشن فیگر صرف 3.75 انچ لمبا ہے جو کہ ریکارڈ توڑ 525,000 ڈالرز کی قیمت میں نیلام ہوا ہے۔