اچھی نیند تنہائی کے احساس کو کم کرنے میں معاون قرار
واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ جذباتی یا سماجی طور پر تنہا محسوس کرتے ہیں، ان میں یہ احساسات زیادہ نیند لینے سے کم ہوسکتے ہیں بالخصوص نوجوانوں میں۔ تحقیق کے مطابق بہتر نیند کا تعلق نمایاں طور پر کم جذباتی اور سماجی تنہائی کے احساس سے ہے۔