ترکیہ کی برکس ممالک کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، روس
ماسکو (این این آئی)روس نے ترکیہ کی برکس ممالک کے گروپ کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم ترکیہ جیسے اہم اتحادی اور دیگر ہمسایہ ممالک کی برکس کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں،عین ممکن ہے کہ رکنیت کے خواہش مند تمام ممالک کے مفادات مکمل طور پر پورے نہ ہو سکیں لیکن برکس رکنیت میں دلچسپی رکھنے والے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کے حق میں ہے۔