ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے حافظ حمداللہ کی ملاقات
اسلام آباد (خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ چمن بارڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ بلوچستان کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی چئرمین سینٹ نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بلوچستان کے کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔