حکومت کسانوں کی تباہ شدہ گندم کا معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ پورا کرے:راؤ خالد
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما راؤ خالد نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کسانوں کو موسم کی شدت کی بناء پر تباہ شدہ گندم کا معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ پورا کرے۔سروے کے مطابق اس نقصان کی وجہ سے کسان اب تک چاول کی کاشت کرنے کیلئے اس حکومتی مدد کا انتظار کر رہے ہیں۔