کچھ بجلی کمپنیاں مسلسل بند ،حکومت سے اربوں روپے موصول کر رہی ہیں:یونس قادری ودیگر
لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری، جنرل سیکرٹری محمد یونس قادری، محمد اویس قادری نے مشترکہ بیان میں کہا شنید بجلی ہے کہ کچھ بجلی کمپنیاں مسلسل بند ہونے کے باوجود حکومت سے اربوں روپے موصول کر رہی ہے۔ اگر یہ حقیقت ہے تو ان کیخلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لائی جا رہی۔ 3 ماہ سے مسلسل تیل کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے مگر نیپرا کی جانب سے ہر دوسرے تیسرے روز فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نرخوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔