مودی کے بیانیے کی شکست ،انتہا پسندی کا رویہ عبرت کا مقام :خالد مسعود سندھو
لاہور (نیوز رپورٹر)بھارت کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی کے بیانیے کی شکست انتہا پسندی کا رویہ اپنانے والوں کیلئے عبرت کا مقام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ بھارت میں ہونے والے انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ عوام انتہا پسندی کو پسند نہیں کرتی۔وطن عزیز میں بھی انتہا پسندی کا بیانیہ رکھنے والے بھارت کے حالیہ الیکشن سے سبق سیکھیں۔ مرکزی مسلم لیگ بلا تفریق اپنے خدمت کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔سب نے دیکھا کہ مودی کے انتہا پسند بیانیے کو شکست ہوئی اور اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی حصے میں انتہا پسندانہ نظریات اور عزائم کو کبھی فروغ نہیں دیا جاسکتا۔