• news

ماحولیاتی تبدیلیاں :دنیا کو بے ربط بارشوں، سمندری طوفان ، قدرتی تباہیوں کا سامنا 

لاہور (نیوز رپورٹر) اس وقت پورے گلوب میں ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ دنیا کو بے ربط بارشوں، صحرائی علاقوں میں سیلاب، جنگلات میں آگ، سمندری طوفان اور بہت سی قدرتی تباہیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے شاہ رح  ٹیکنالوجیز میں ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے موقع پر ایک پینل ڈسکشن میں کیا۔ میڈیا منیجر ارفع عاربی نے موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ نے 1972 میں ہر سال 5 جون کو ورلڈ انوائرمنٹ ڈے منانے کا اعلان کیا جس کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان سے محفوظ رہنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن