بھابھی پر تشدد‘تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت پولیس نے گوجرانوالہ میں بھابھی پر تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر لڑکی کے بھائی نے سسرال میں بہن پر تشدد اور تیزاب گردی کی شکایت کی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو موقع پر بھجوایا۔اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر جا کر خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال بھجوایا اور تشدد کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔