کاہنہ : 2موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ‘ایک زخمی
کاہنہ(نامہ نگار)اعجاز نامی شہری موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مار دی ‘ وہ گرین بیلٹ کے جنگلے سے جا ٹکرایا ‘ اعجاز نامی شہری موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔