موٹر سائیکل ‘ کار چوروں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹریس کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس افسران سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کو متحرک رکھنے کیساتھ ساتھ خود فیلڈمیں رہیں۔موٹر سائیکل و کار چوروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے۔ جرائم سرزد ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر نہ برتی جائے۔احسن اخلاق کے ذریعے شہریوں کی دادرسی کی جائے۔لاہور پولیس آپریشنزونگ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث971گینگز کے 2157ملزمان گرفتار کئے گئے۔ مختلف علاقوں میں ہونیوالے 6039 وارداتوں کو ٹریس کیا گیا۔ملزمان سے 53کروڑ 61لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ 4565 اشتہاری جبکہ 10ہزار 239 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر3766ملزمان کو گرفتارکر کے64کلاشنکوف، 249رائفلز ،180بندوقیں،3169 ریوالوروپسٹلز سمیت 22ہزا ر سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔