• news

غازیوں، ریٹائرڈ ملازمین‘ اہل ِ خانہ کی ویلفیئر اہم ترجیح : سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس شہداء کے اہلخانہ،غازیوں اورملازمین کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ 2023/24میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ سے 1494پولیس ملازمین کو 3کروڑ50لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد جاری کی گئی ہے۔سی سی پی اونے کہاکہ لاہور پولیس اپنے افسران و جوانوں کی بھلائی کیلئے مسلسل سرگرم ہے۔ شہداء، غازیوں، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر اہم ترجیح ہے۔ شہداء، غازی اور ریٹائرڈ ملازمین کے ورثاء کسی مشکل کی صورت میں لاہور پولیس کی ویلفیئر برانچ سے رابطہ کریں۔ شہداء، غازیوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے اہل ِ خانہ کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن