گورنر پنجاب سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
شیخوپورہ+ شرقپورشریف (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں صدر سنٹرل و جنوبی پنجاب فیاض مقصود اورپروفیسر ابرار کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ، لاہور و قصور کے صدر سید علی عباس اور چوہدری عباس، سپریم کونسل ممبر حسنین ،اعظم علی ساغرسمیت پنجاب بھر سے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی ،وفد نے گورنر پنجاب کو پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا اور فروغ تعلیم پر کوئی کمپرئو مائز نہیں ہوگا بلکہ اچھی کارکردگی اور قانون کی پاسداری کرنے والے تمام پرائیویٹ اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔