پی ٹی آئی ملک توڑنے کی سازش میں مصروف ہے: پیر اشرف رسول
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ء پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سیاسی محاذ میں ناکامی کے بعد اب ملک توڑنے کی سازش میں مصروف ہے بانی پی ٹی آئی ملک کے آئین و قانون کو نہیں مانتے بلکہ اپنی مرضی کا آئین و قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اب پھر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی باتیں کر کے انتشار کی سیاست کی جا رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے پیر اشرف رسول نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بہتر اقدامات کے باعث اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو رہی ہیں۔