وزیر اعظم شہباز شریف معاشی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں: ذیشان پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے اچھے دن آ رہے ہیں،مثبت معاشی عشارئیے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، (ن) لیگ کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف معاشی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات عوام کی خدمت کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، صدر گلی ککے زئیاں رانا عمران، صدر اکبر بازار سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری ارشد چھرا، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، صدر گلی حکیماں خالد مغل،صدر مدینہ مارکیٹ فیضان شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔