ننکانہ : نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی ‘ بیٹے کی تلا ش جاری
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) دو دن قبل چک نمبر 5 کے قریب اپر گوگیرہ نہر میں ڈوبنے والی فیملی کے28 سالہ سربراہ کی نعش مل گئی 10سالہ بیٹے کی تلا ش جاری ہے تفصیلات کے مطابق دوروز قبل چک نمبر 54 سٹھیالی کے رہائشی پرویز نے بیوی اور بیٹے کو نہر میں دھکا دینے کے بعدخود بھی چھلانگ لگادی تھی مقامی لوگوں نے 27 سالہ خاتون شمیم کو زندہ بچا یا لیا تھا جبکہ باپ بیٹا ڈوب گئے تھے ۔ ریسکیو ٹیموں نے 28 سالہ پرویز کی نعش 10 چک پل کے قریب سے ریکور کر لیا اور ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی ۔