• news

فلاحی تنظیم احساس بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کوٹ رادھا کشن کا ماہانہ اجلاس

بھوئے آصل (نامہ نگار ) گذشتہ روز فلاحی تنظیم احساس بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کوٹ رادھا کشن کا ماہانہ اجلاس محمد علی عطاری کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورکنگ ٹیم کا حصہ بننے والے نئے ممبروں کو خوش آمدید کہا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، نئے آنیوالے ممبروں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے ۔ اجلاس میں نگران محمد علی عطاری ، ٹیم ممبران، محمد مختیار احمد ، راشد علی ، مبشر علی ، اویس رضا مغل ، ناصر مقبول ، نوریز رفیق ، وقار عظیم ادیب ، محمد مبشر، محمد عزیر ، حسنین علی ، اور وقاص ساحل نے بھرپور شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن