ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو چکی :ملک رشید احمد
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے مسلم لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جہدو جہد میں مصروف ہے اور ملکی خوشحالی کے لیے عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مختلف دیہات سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر ملک مظہر رشید خان‘ چوھدری نثار سندھو‘ سید عبد الرحمن شاہ ‘ سردار فاروق اکبر ڈوگر اور ملک اعجاز احمد خان بھی موجود تھے۔