• news

ٹیم ہاٹ شاٹ ای سپورٹس نے جاز گیم ناؤ فری فائر پی ڈبلیو سی کیو چیمپئن شپ جیت لی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گرینا فری فائر نے جازگیم ناؤ کے تعاون سے ملک گیر سپورٹس لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میںملک بھر سے ٹاپ بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔جاز گیم ناؤ فری فائر پاکستان ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گرینڈ کوالیفائرزپنجاب یونیورسٹی میں منعقد کیے گئے جس کے فائنل میں ٹیم ہاٹ شاٹ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ای سپورٹس ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔تقریب میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کارپوریشن لاہور کے ایڈمنسٹریٹر نے بطور مہمان خصوسی شرکت کی۔ایونٹ کے اختتام پر گیرینا فری فائرسے فلک گوندل اورٍوائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ جاز علی فہدنے جیتنے والی ٹیم ہاٹ شاٹ میں انعامات تقسیم کیے۔ہاٹ شاٹ اب ای سپورٹس ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریگی۔ ہاٹ شاٹ ای سپورٹس اب 1,000,000ڈالر اننعامی پول کے مقابلہ میں بہترین ٹیموںبرازیل اور FFWS LATAM اور MEA کے نمائندوں کیخلاف عالمی سطح پر مقابلہ کریگی۔ٹورنامنٹ میں ایک سلاٹ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم کے طور پر فری فائر ورلڈ سیریز گلوبل فائنلز2024 میں مقابلہ کرنے کیلئے ٹکٹ حاصل کریگی۔وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ علی فہد نے جیتنے والی ٹیم کو EWC کیلئے سعودی عرب کا ٹکٹ پیش کیا اور کہا کہ جاز کو فخر ہے کہ ہم نے ملک کے گیمنگ ایکو سسٹم کی نمایاں ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن