ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ ڈنر میں جانے کی اجازت دینے پر سابق کپتان راشد لطیف برہم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ ڈنر میں جانے کی اجازت دینے پر سابق کپتان راشد لطیف برہم ہوگئے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیسے میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ و کمرشل ڈنر میں شرکت کی اجازت دے سکتا ہے؟۔ پرائیوٹ ڈنر کیلئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے اوقات کار تبدیل کیے، براہ کرم کرکٹ پر توجہ دیں! رقم خود بخود آجائیگی۔سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرائیوٹ ڈنر 2 جون کو شیڈول تھا جس میں حارث رؤف، عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان خان نے شرکت کرنا تھی۔