• news

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز‘جیڈن سیلز جیسن ہولڈر کی ویسٹ انڈین سکواڈ میں واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ کیخلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے،انگلینڈ کے ٹیسٹ سیریز کیلئے اوپننگ بیٹرمیکائل لوئس کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو کریگ براتھویٹ لیڈ کریں گے اور الزاری جوزف ان کے نائب ہونگے۔ جیسن ہولڈر اور جیڈن سیلزکو بھی 15 رکنی سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔جیڈن سیلز انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف آخری سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔ 23 سالہ میکائل لوئس ماضی میں انڈر 19 ٹیم کیلئے کھیلے تھے ، ان کو اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔انگلینڈ کیخلاف رواں سال جولائی میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی ویسٹ انڈین ٹیم کریگ براتھویٹ (کپتان)، الزاری جوزف (نائب کپتان)، ایلک ایتھانازے، جوشوا ڈا سلوا، جیسن ہولڈر، کیویم ہوج، ٹیوین املاچ، شمر جوزف، میکائل لوئس، زچری میک کاسکی، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی،کیماروئچ ، جیڈن سیلز اور کیون سنکلیئر پر مشتمل ہے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی رچرڈز بوتھم ٹرافی سیریز کا آغاز 10 جولائی کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا جو لارڈز لندن میں کھیلا جائیگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 جولائی تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جولائی تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن