• news

برطانوی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کے ساتھ مسترد کر دی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی عدالت نے بیرون ملک مقیم یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے کیس میں 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم صادر کیا تھا۔ بریگیڈیئر (ر) راشد نے مؤقف اختیار کیا کہ عادل راجہ نے اب تک 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا نہیں کیا، جس پر برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہتک کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن