عمران، بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج نے چارج چھوڑ دیا
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تین سال کا ڈیپوٹیشن پریڈ مکمل ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔جج ناصر جاوید رانا کی خدمات واپس لاہور ہائی کورٹ کو مل گئیں، واضح رہے کہ ناصر جاوید رانا پنجاب سے تین سال کی لیے اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔جج محمد علی وڑائچ کو 3 ماہ کے لیے احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کر رہے تھے۔اس کے علاوہ جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نواز شریف سمیت دیگر اہم کیسز زیر سماعت تھے۔