پاکستان کو کاروبار دوست بنانا ترجیج وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے اور ترقی کیلئے چین کے ماڈل سے استفادہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کیفروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے نتیجہ خیز بنائیں، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسپشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسپشن کی تقریب سے خطاب میرے لئے اعزاز ہے، پاکستان اور چین کی غیر مشروط پائیدار دوستی سرحدوں سے باہر اب خلائوں میں پہنچ چکی ہے، چین کی کم عرصہ میں تیز رفتار ترقی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، پاکستان کے سعودی عرب ،یو اے ای ،کویت ، ایران، افغانستان اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی، یہ دوستی ذاتی مفاد کے لئے نہیں ،چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، یہ نہ ختم ہونے والی دوستی اور تعلق ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے 1981 میں پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا اور چین کی تعلیم ،صحت ،زراعت اور دیگر شعبوں میں ترقی کا مشاہدہ کیا تھا آج 2024 میں چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور فوجی قوت بن چکا ہے ، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، چین میں سینٹرلائزڈ پلاننگ سسٹم ہے،چین اور پاکستان کی آج کی یہ تقریب فیملی یونین اور ایک فیملی اجتماع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چین کی انتھک محنت اور لگن سے سیکھیں اور چین کے ماڈل پر عمل پیرا ہوں تو پاکستان بھی دنیا میں چینی بھائیوں کی طرح بڑا مقام حاصل کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے نتیجہ خیز بنائیں، بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کیفروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سی پیک اور بی آرآئی اس ترقی کی مثال ہیں، چینی مصنوعات کی آج دنیا بھر میں مانگ ہے، چین کے ترقی کے ماڈل پر عمل کرکے پاکستان کو نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں ایک عظیم ملک بنائیں گے اور پاکستان ایک ایسا باغ بنے گا جس کی خوشبو پورے ملک میں پھیلے گی، ترقی کے بغیر دنیا میں عزت کمانے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بشام میں چینی ورکرز پر حملے کا اندوہناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی کارروائی میں پانچ چینی بھائی مارے گئے، اس واقعہ نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، اس واقعہ کے پیچھے ناپاک عزائم کو سمجھ سکتے ہیں، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔شہباز شریف سے چائنا ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چیئرمین نے ملاقات کی۔ چیئرمین نورینکو نے محمد شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور پاکستان اور پنجاب سپیڈ کا خصوصی ذکرکیا۔ کہا کہ آپ کی سرپرستی میں لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بر وقت تیار ہوا۔ وزیراعظم نے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے، متبادل توانائی کے نظام کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاور چائنہ ڈنگ یانزانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ متبادل توانائی کا نظام مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اس موقع پر چیئرمین پاور چائنہ ڈنگ یانزانگ نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تیز رفتار تعمیر اور معیار کی تعریف کی اور انہوں نے پاکستان اور پنجاب سپیڈ کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر اور لائن لاسز کو کم کیا جائے گا ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بیجنگ کے مضافات میں چین کی سیلیکون ویلی کے زونگ گوانکون سائنس پارک کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو سائنس پارک میں چین کے ٹیک سٹارٹ اپ کلچر اور جدید ماحول اور جدید تحقیق کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔ وزیر اعطم نے چین مین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے شرکت کی، پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، پاکستا ن حبیب رفیق لمیٹڈ ، اور بیجنگ گلوبل پائیڈروجن انڈسٹریر کمپنی کے درمیان یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔