• news

پاکستان ‘جاپان کے سکالرشپ پروگرام آگے بڑھانے کیلئے معاہدہ پر دستخط  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی حکومت اور جاپان نے انسانی وسائل کی تربیتی سکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) 2024 کو آگے بڑھانے  کے لئے 2.1 ملین ڈالر گرانٹ کے معاہدہ پر  پر دستخط کیے ہیں۔ وزارتِ اقتصادی امور میں منعقدہ ایک تقریب میں نوٹس کا تبادلہ کیا گیا اور معاہدہ  پر دستخط ہوئے ، ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکریٹری وزارت اقتصادی امور، اور جاپان کے پاکستان میں سفیر، واڈا مٹسوہیرو، نے  نوٹز  کے تبادلہ  کی دستاویز پر دستخط کیے  ،جاپان نے جائیکا کے ذریعہ، گرانٹ   فراہم کی ہے ، جو جے ڈی ایس پروجیکٹ کے تحت ساتو یں قسط ہے  اس منصوبے کا آغاز 2018 میں آغاز ہوا تھا۔ جاپان ،پی ایچ ڈی اور دوسری تعلیمی سرگرمیوں اور تربیت کے لئے مدد دے رہا ہے ،ڈاکٹر کاظم نیاز، وزارت اقتصادی امور کے وفاقی سیکرٹری نے جاپان کی حکومت اور عوام کا انتہائی شکریہ ادا کیا ، دونوں ممالک کے درمیان معنی خیز تعاون کیلئے ضروری سہولت  فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،جاپان کے پاکستان میں سفیر، واڈا مٹسوہیرو اور ناواکی میاتا، جائیکا کے چیف نے پاکستان حکومت کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے  کے عزم کو دہرایا۔

ای پیپر-دی نیشن