• news

ریاست مخالف ویڈیو، بانی پی ٹی آئی کا پھر شامل تفتیش ہونے سے انکار 

اسلام آباد+ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ریاست مخالف ویڈیو سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے تفتیش نہ ہو سکی۔ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغیر تفتیش کئے گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پر پیشی کے سبب ایف آئی اے ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کی تشہیر پر دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے کو وکلاء کی موجودگی سے مشروط کر دیا۔ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس چلی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن