• news

اپریل کیلئے بجلی 3.33روپے یونٹ مہنگی وصولی رواں ماہ ہوگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اپریل کیلئے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائن لائف صارفین پر نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن