• news

رواں مالی سال پاکستان برآمدات کا ہدف حاصل کر لے گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رواں مالی سال پاکستان برآمدات کا ہدف حاصل کر لے گا ، 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر ہے اور جون میں ایک ارب 96 کروڑ ڈالرز کی برآمدات سے پورے مالی سال کا ہدف حاصل ہوجائیگا۔دستاویزات کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران برآمدات 28 ارب 7 کروڑ ڈالرز رہیں۔ رواں مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر ہے اور رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے درمیان درآمدات کاحجم 49 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔اسی طرح رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھا گیا جب کہ جولائی 2023 سے مئی 2024 میں تجارتی خسارہ 21 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔

ای پیپر-دی نیشن