برائلر گوشت 11روپے کلو مہنگا قیمت434روپے ہو گئی
لاہور(کامرس رپورٹر ) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے434روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سے299روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت237روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔