پنجاب میں خسرہ سے مزید 2بچے دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 28ہوگئی
لاہور ( این این آئی) پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28ہو گئی ۔حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق ملتان اور رحیم یارخان سے تھا۔ پنجاب میں خسرہ سے مجموعی اموات 28ہو گئیں جبکہ 24گھنٹے میں مزید 268 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔