• news

ایل ڈی اے کی عدم توجہ، کئی کنال کمرشل اراضی کا بغیر فیس استعمال 

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ زون فائیو کے افسروں کی عدم توجہ سے کنالوں پر محیط رقبے کو بغیر فیس کے کمرشل استعمال کی اجازت دے دی۔  جس کے باعث محکمے کو کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق  شعبہ ٹاون پلاننگ زون فائیو کے افسران نے 80 سے زائد غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے املاک کو سر بمہر کیا۔ اس آپریشن کی نگرانی چیف ٹاون پلانر اظہر علی نے کی۔ ٹاون پلاننگ زون فائیو کے ہی علاقہ ڈیفنس روڈ پر متعدد غیر قانونی کمرشل لینڈ یوز میں کنالوں پہ محیط کھابے خانے  بنے جن میں سے ایک ریسٹورنٹ کڑک خیل بھی شامل ہے جو تقریبا دس کنال سے زائد رقبہ بتایا جاتا ہے۔ جس کو آج تک کسی آفیسر نے نہ تو نوٹس جاری کیا اور نہ ہی سیل کیا۔ اور جب اس حوالہ سے چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی جو کہ زون فائیو کے ڈائریکٹر بھی ہیں بات ہوئی تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا۔ اسی طرح ڈیفنس روڈ پر  جائے سٹیشن, فوڈ گارڈن اور چیز ایٹ اینڈ چل شامل ہیں جن کو زون فائیو کے افسران کی نااہلی کہیں یا مکمل آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے نہ تو انہوں نے ایل ڈی اے سے زمین کمرشل کروائی اور نہ ہی کسی قسم کا نقشہ پاس کروایا۔ کمرشل پراپرٹیز مالکان  کے مطابق  کہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو چاہئے کہ چیف ٹائون پلانرز کو ہدایت جاری کریں کہ غیر قانونی کمرشل لینڈ یوز مالکان کو ایل ڈی اے کے قوانین کے دائرہ کار میں لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن