چنیوٹ مائنز ریفرنس، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میںسابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، آئندہ سماعت 27جون کو ہوگی۔سبطین خان اور دیگر ملزموں نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔