گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بیرون ملک دورے پر روانہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے‘ جس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۱ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر کا چارج سنبھال لیا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔