• news

پنجاب اسمبلی، پنجابی سرائیکی اور میواتی میں بھی تقاریر کی اجازت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نمبر 2 کے اجلاس میں کمیٹی نے ارکان کو ایوان میں اردو اور انگریزی کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور میواتی میں تقاریر کرنے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط 1997 میں ممبران کا ضابطہ اخلاق شامل کرنے کی منظوری بھی دی کمیٹی نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کو مفاد عامہ کے مسائل پر سو موٹو ایکشن لینے کے اختیارات دینے کی منظوری دی۔ کمیٹی نے پبلک پٹیشنز کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی تاکہ عوام اپنے مسائل سپیکر اور اسمبلی تک پہنچا سکیں۔ کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے  ایتھکس کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے سٹینڈنگ کمیٹیز کو اپنی کارروائی پبلک کرنے کی اجازت دی۔ میٹنگ میں ممبران اسمبلی سمیع اللہ خان، احمد اقبال چوہدری اور سید اکبر نوانی اپوزیشن سے ممبران اسمبلی ملک آفتاب احمد خان، عمار رشید بھٹی اور جنید افضل ساہی و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن