• news

قیدیوں کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل، سنٹرل جیل میانوالی کے 2 ا   فسر معطل 

لاہور (خبر نگار) سنٹرل جیل میانوالی کی ایک بیرک سے اسیروں کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کا معاملہ۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی ہدایت پر ڈی آئی جی سرگودھا ریجن سعیداللہ گوندل نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی انکوائری کی ہے۔ قصور وار ثابت ہونے پر انچارج بیرک ہیڈ وارڈر رشید حسین کو نوکری سے برخاست جبکہ ایگزیکٹو انچارج بارک اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل محمد عارف کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔ دورانِ تلاشی بارک سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر پانچ اسیران کو سنٹرل جیل میانوالی سے مختلف جیلوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا تمام افسروں و اہلکاروں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں محنت، لگن اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جیل کے انتظامی امور میں سستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن