نجینئرز سٹڈی فورم کا ہنگامی اجلاس ،معیشت بہتر کر نے کیلئے عملی اقدامات کی تجا ویز
لاہور (نیوز رپورٹر) انجینئرز سٹڈی فورم(رجسٹر ڈ تھنک ٹینک) نے ہنگامی اجلاس میں و فا قی اور صو بائی حکو متوں سے معیشت بہتر کر نے کیلئے مو ثر اقتصادی اصلاحات کیلئے عملی اقدامات جاری کرنے کی تجا ویز دی ہیں تاکہ ملک قرضوں کے بڑھتے ہو ئے بوجھ سے نجات حاصل کرے اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی کو روکا جاسکے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ماہرین کی ٹاسک فورسز اورگروپ قائم کیے جائیں۔