فیروز والہ : ٹریفک حادثات‘3افراد ہلاک
فیروزوالہ(نامہ نگار) رانا ٹاؤن کے قریب نامعلوم شخص اور اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔چونگی سٹاپ قریب تیز رفتار بس نے سڑک عبور کرتے راہگیر مشتاق احمد کو روند ڈالہ جوموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ برساتی نالہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ فیکٹری ورکروں کی بس اورآئل ٹینکر میں تصادم‘ بس دیوار سے جاٹکرائی۔
‘ حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار 5افراد جن میں سے ایک زخمی بس میں پھنس گیا جس کو ریسکیوکٹنگ ٹولز کی مدد سے بحفاظت نکال کرپانچوں زخمیوں عامر منیر،نوید،مقبول،عامر عبدالرحمان اورعبدالحمید کو ہسپتال منتقل کردیا ‘ 1زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب دو موٹر سائکلیں آپس میں ٹکرا کے تین افراد زخمی ہوگئے۔