سٹیٹ بنک پرسوں مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا‘ شرح سود میں کمی کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک 10 جون کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ شرح سود ایک سال سے 22 فیصد پر برقرار ہے۔ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ہو گئی۔ مہنگائی میں کمی سے شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔