ٹی 20 ورلڈ کپ‘سکاٹ لینڈ ‘کینیڈا کی ٹیمیں کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی۔نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 156رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 9گیندیں قبل پانچ وکٹوں پر ہدف عبور کرلیا۔نیمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپر جے بی کوٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پہلی اننگز میں کپتان گرہارڈ ایراسمس نے 31گیندوں پر 52 رنزبنائے، زین گرین 28اور نکولاس ڈیون 22رنز بناسکے۔براڈ وہیل نے 3‘ براڈ کیوری 2، کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل لیسک 1-1وکٹ حاصل کرسکے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 47رنز بناکر نمایاں رہے، مائیکل لیسک 35، مائیکل جونز 26اور برانڈن مک مولن 19رنز بناسکے۔ گرہارڈ ایراسمس نے 2، روبن ٹرمپلمن، ٹینجنی لنگیمنی اور برنارڈ شولز ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔ایک اورمیچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12رنز سے شکست تھی ۔ آئرش ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی ۔ کینیڈانے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 137رنز بنائے ۔ نکولس کیرٹن 49اور شریاس مووا 37رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کریگ ینگ اور بیری مکارتھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آئرلینڈ کی ٹیم 7وکٹوں پر 125رنز بناسکی ۔ مارک اڈائر 34اور جارج ڈاکریل 30رنز بناکر نمایاںرہے ۔ جیرمی گورڈن اور ڈیلن ہیلیگلر نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ نکولس کیرٹن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔