• news

9 مئی واقعات، لاہور پولیس کی اڈیالہ میں شاہ محمود سے ساڑھے تین گھنٹے تفتیش

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سانحہ 9 مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی تفتیش کیلئے 9 رکنی پولیس ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ماہرین بھی شامل تھے جو اپنے ساتھ مختلف جدید آلات بھی لے کر آئے۔ تفتیشی ٹیم لاہور نے تھانہ شادمان، سرور روڈ، مغل پورہ، شاہدرہ، ریس کورس، گلبرگ، گجر پورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کی۔ ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کر آئی۔ تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کے جوابات کی ویڈیو ریکارڈ تک بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن