جوڈیشل کمشن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت سپریم کورٹ کیلئے 3 ججز کی تعینات منظور
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم جوڈیشل کمشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 2 اور سندھ ہائیکورٹ کے 1 جج کو سپریم کورٹ کے ججز مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے.چیف آف پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائزعیسی کی زیرصدارت ججزتقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں 3 ججز کی خالی نشستوں کے لیے 9 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد سمیت 6 ججز کے نام شامل تھے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی سمیت 3 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کے ججز تقرر کرنے کی سفارش کی۔جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے تینوں ججزکو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کی ہے۔یادرہے کہ سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔