ملکی استحکام کیلئے سیاسی و معاشی مضبوطی ضروری ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے سیاسی و معاشی مضبوطی ضروری ہے اور اسی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے متعلقہ قوانین کو موثر اور دیر پا بنانے کے عملی اقدامات ضروری ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کار بلا کسی خوف و خطر ملک میں سرمایہ لائیں اور ترقی مین ہمارا ساتھ دیں کیونکہ بیرونی سرمایہ کار اس منڈی کو پسند کرتا ہے جہاں مستحکم حکومت ہو ملک میں امن ہو۔ قانون کی حکمرانی ، معاشرتی و معاشی ہم آہنگی ہو اور یہی بات معیشت کو افزائش کی طرف لے جاتی ہے۔