معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے صنعتکار تاجر کو ریلیف ملنا انتہائی ضروری:احد امین
لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان پیپرز مرچنٹس ایسوسی ایشن احد امین ملک نے کہا ہے ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے صنعتکار اور تاجر کو ریلیف ملنا انتہائی ضروری ہے۔ صنعتی و کاروباری اعشاریئے بہتر ہونے سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ صنعت و تجارت پر لاگو ٹیکسوں میں کمی کرکے اقتصادی و صنعتی شعبہ ہائے زندگی کی ترقی کرسکتے ہیں۔ دنیا میں ترقی و خوشحالی صنعتی و کاروباری شعبہ ہائے زندگی کے حالات میں بہتری سے ہی ممکن بن سکی ہے ۔