چین کی تیز رفتار ترقی دنیا بھر کیلئے نمونہ ہے
رانا فرحان اسلم ranafarhan.reporter@gmail.com
پاک چین دوستی تاریخ کی لازوال بلندیوں پر پہنچ گئی وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورہ چین دونوں ممالک کے مابین سفارتی و معاشی تعلقات کی نئی جہتیں معتارف کروا رہا ہے چین آمد پر وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف کا پرتپا ک اور فقیدالمثال استقبال دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کا واضح ثبوت ہے محمد شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اہم وزراء کے ہمراہ دورہ چین نہ صرف پاکستان کے معاشی مسائل کاحل ہے بلکہ یہ دورہ پاکستان کے معاشی استحکام کی جانب بھی ایک قدم ہے چین کیجانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی اور دورہ کے دوران مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیدیا گیا ہے۔ چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دیاہے وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، دونوں ممالک نے ٹیلی ویڑن، فلم، ٹرانسپورٹ،انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت، صحت، سماجی واقتصادی ترقی و باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ ہماری دوستی آزمائش کی ہرگھڑی میں پوری اتری ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیںوزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ پیپلز ہال پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کااستقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی گارڈ آف آنر کی تقریب میں موجود ہیںواضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف 4سے 8جون 2024تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراطلاعات عطا تارڑ سمیت اہم وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین میں ہیںترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم چین کا دورہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے دورے کے 3حصے ہیں، بیجنگ کے علاوہ وزیر اعظم ژیان اور شینزین کے شہروں کا بھی دورہ کررہے ہیں بیجنگ میں پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر کیلئے نمونہ ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ بعدازاںوزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے کابینہ کے اہم وزراء کے ہمراہ دورہ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیںوزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب لی چیانگ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان فلم کو-پروڈکشن کا معاہدہ خبروں اور اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کا معاہدہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور چائینہ میڈیا گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت سی پیک میں تھرڈ پارٹی کی شراکت داری کے حوالے سے ضابطہ کار ڈیرہ اسماعیل خان -ژوب قومی شاہراہ 50کی فزیبیلیٹی اسٹڈی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت مظفرآباد- میرپور- منگلا ایکسپریس وے کی فزیبیلیٹی اسٹڈی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت مانسہرہ -چلاس قومی شاہراہ - 15 پر بابو سر کے مقام پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کراچی -حیدر آباد موٹر وے -9 کے حوالے سے فزیبیلیٹی اسٹڈی قراقرم ہائی وے کی ری الائینمینٹ کی مفاہمتی یادداشت 2022 کے صنعتی تعاون کے فریم ورک کے نفاذ کے حوالے سے ایکشن پلان سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں سرویئنگ ,میپنگ اور جیو انفارمیشن کے حوالے سے پروٹوکول زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر مفاہمتی یادداشت ، توانائی کے مؤثر مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اسٹڈی ، اجارہ داری کے خاتمے(Anti monopoly) میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت گورننس کے شعبے میں میں استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے ورکشاپ کا لیٹر آف انٹینٹ انڈسٹریل پارک کی تعمیر کے حوالے سے ورکشاپ کا لیٹر آف انٹینٹ ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سی پیک کے تحت صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے اتفاق کی توثیق پاک چین دوستی اسپتال ، گوادرکی حوالگی کا سرٹیفیکیٹ گوادر میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے پلانٹ کی حوالگی کا سرٹیفیکیٹ سندھ میں پرائمری اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کا لیٹر آف ایکسچینج لیڈی ہیلتھ ورکرز ورک اسٹیشن کے منصوبے کا لیٹر آف ایکسچینج جوناکو (Junaco) کلٹیویشن ڈیمانسٹریشن اینڈ پروجیکشن کے منصوبے کا لیٹر آف ایکسچینج پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز اور وائی ٹو او ٹریکرز تیار کرنے کے منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے .وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے مزید برآں وائی ٹو او ٹریکرز تیار کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے پاکستان کے حبیب رفیق لمیٹڈ اور بیجنگ گلوبل ہائیڈروجن انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرکچرل اکنامکس، پیکنگ یونیورسٹی کے درمیان سی پیک کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف چارروزہ دورہ مکمل کر کے آج(ہفتے) کو وطن واپس پہنچے گے ۔