دفتر میںگھس کر ایکسیئن ڈسکہ کو دھمکیاں، 18 وکلا کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ایکسیئن گیپکو ڈسکہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر18وکلاء کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنیامین‘ عبدالرحیم‘ زوہیب انیس اور 15نامعلوم افراد نے ایکسیئن گیپکو ڈسکہ کے دفتر میں گھس کر سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں دیں۔